99 names of allah

اسماء الحسنیٰ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث ہے کہ : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان لله تسعة و تسعين اسما مائة الا واحد من احصاها دخل الجنة (بخاری ومسلم) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے ننانوے (صفاتی ) نام ہیں یعنی ایک کم سو۔ جس شخص نے ان ناموں کو یاد کیا وہ (ابتدا ہی میں بغیر عذاب کے) جنت میں داخل ہوگا۔ اس حدیث شریف میں جو یہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں تو اس سے حصر یا کوئی تحدید مراد نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے صرف اتنے ہی نام ہیں کیونکہ جس طرح اللہ جل شانہ کے صفات و کمالات لامحدود ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کے صفات و کمالات سے متصف نام بھی لامحدود ہیں۔ البتہ جو شخص ان ناموں کو یاد کرے اور اس پر ایمان لائے اور ان ناموں کے جو تقاضے ہیں ان کو پورا یعنی اس پر عمل کرے تو اس کو جنت میں لے جانے کا ذریعہ بنیں گیں۔ مشکوۃ المصابیح شرح مظاہر حق میں ہے کہ لفظ احصاها“ کے بارے میں علماء لکھتے ہیں کہ اس کے معنی ہیں ان کو پڑھا یا ایمان لایا۔ یا ان کے معانی جانے اور ان معانی پر عمل کیا۔ (مظاہر حق جدید ج۲، ص ۲۹۸)

99 names of allah اللہ کے نام

حضرت ملا علی قاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم اور احادیث میں ان ننانوے ناموں کے علاوہ بھی کچھ نام اور منقول ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں یہ نام بھی آتے ہیں

99 names of allah اللہ کے نام

اور احادیث میں یہ نام بھی آتے ہیں۔

الحنان  المنان  المغیث

 

Spread the love